جماعتِ اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس کی ہائی کمشنر نجم الثاقب سے ملاقات

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر حافظ محمد ادریس کی ہائی کمشنر نجم الثاقب سے ...

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور 40 سے زائد کتابوں کے صاحبِ طرز مْصنّف حافظ محمد ادریس (جو کہ ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں) نے ادب دوست و ادب پرور سفیرِ پاکستان نجم الثاقب سے پاکستان ایمبیسی میں ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،ادب،پاکستانی روایات و ثقافت اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہء خیال ہوا،حافظ محمد ادریس نے ہائی کمشنر نجم الثاقب کے کمیونٹی سے بروقت اور بھر پْور رابطے، پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی اور پاکستانی کمیونٹی کی بہترین خدمت پر اْنکو خراجِ عقیدت پیش کیا،آخر پر نائب امیرِ جماعت اسلامی نے ہائی کمشنر کو اپنی اور بانیء جماعت اسلامی سیّد مودودی کی کتابوں کا سیٹ بطورِ ہدیہ پیش کیا،ملاقات میں اسلامک سرکل آف ساؤدرن افریقہ کے صدر ڈاکٹر سیّد شبیر حسین، حافظ ندیم احمد، محمد علی انجم اور خالق داد بھٹی شامل تھے

مزید : عالمی منظر