چین کا لانگ مارچ 6راکٹ کا تجربہ ،خلاء میں مصنوعی سیارچہ لے جانے کیلئے استعمال کیا جائیگا

چین کا لانگ مارچ 6راکٹ کا تجربہ ،خلاء میں مصنوعی سیارچہ لے جانے کیلئے استعمال ...

شنگھائی (این این آئی) چین نے لانگ مارچ 6نامی راکٹ کا تجربہ کیا ہے جسے خلاء میں مصنوعی سیارچہ لے جانے کیلئے استعمال کیا جائیگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابقلانگ مارچ6 نامی راکٹ کو اتوار کی صبح 20چھوٹے سیارچوں کیساتھ شمالی صوبے شانکسی سے خلاء میں چھوڑا گیا۔راکٹ کے لمبائی 29.3میٹر ہے جس میں مائع ایندھن استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ زہریلی گیسوں کے اخراج سے آلودگی پھیلانے کا موجب نہیں بنے گا۔

راکٹ کے ذریعے چھوٹے سیٹلائٹ تجرباتی بنیادوں پر بھیجے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر