عالمی برادری کی شام کیلئے بھیجی گئی ریکارڈ امداد بھی ناکافی ثابت ہوئی ہے، اقوام متحدہ

عالمی برادری کی شام کیلئے بھیجی گئی ریکارڈ امداد بھی ناکافی ثابت ہوئی ہے، ...

اقوام متحدہ (این این آئی)اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے شعبہ کے سربراہ سٹیفن اوبرائن نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے شامی مہاجرین کیلئے ریکارڈ امداد بھیجی تاہم یہ امداد پھر بھی ناکافی رہی ہے ۔ جرمن میڈیا کے مطابق سٹیفن اوبرائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اتنی بڑی امداد کے باوجود بحران کے شکار افراد کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہے۔ 2011ء سے جاری شامی تنازعہ میں اب تک 40 لاکھ شامی باشندے ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے ہی ملک میں بے گھر ہیں۔

مزید : عالمی منظر