القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون طیارے پر قبضہ کرلیا

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون طیارے پر قبضہ کرلیا

غزہ (این این آئی) حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں گرنیوالے اسرائیل کے چھوٹے ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کی شام اسرائیل کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ غزہ کی فضاء میں پرواز کرتے ہوئے شمالی غزہ میں گر گیا تھا جسے فوری طورپر القسام بریگیڈ کے مزاحمت کاروں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

خیال رہے ماضی میں بھی القسام مجاہدین اسرائیلی فوج کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے مار گرانے کے بعد ان پر نہ صرف قبضہ کرتے رہے ہیں بلکہ اسرائیلی فوج کے تیار کردہ ڈرون کو فلسطینی مجاہدین اپنے مقاصد کیلئے بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر