حج کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی سیکورٹی فورسز کی مکہ مکرمہ میں فوجی مشقیں

حج کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے سعودی سیکورٹی فورسز کی مکہ ...

ریاض(این این آئی)سعودی سیکیورٹی فورسز نے حج کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکہ مکرمہ میں فوجی مشقوں کی گئیں۔ مناسک حج شروع ہونے سے قبل مکہ مکرمہ میں فوجی پریڈ کے دوران سعودی سیکیورٹی فورسز نے اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔سعودی اہلکاروں نے کسی بھی ممکنہ دہشتگرد حملے سے نمٹنے کے لیے انسداد دہشتگردی کی مشقوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جس میں جدید اسلحے سے لیس درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔سعودی وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے فوجی پریڈ اور مشقوں کا معائنہ کیااور انہوں نے ان کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔

، یاد رہے کہ سعودی وزیر داخلہ نے گذشتہ روز ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ کسی کو حج کے

مزید : عالمی منظر