ماضی کی معرو ف فلمی ہیروئن نیلی کی حج پر روانگی

ماضی کی معرو ف فلمی ہیروئن نیلی کی حج پر روانگی

لاہور(فلم رپورٹر)ماضی کی معروف فلمی ہیروئن اور بے شمار فلموں میں اپنی لازوال اداکاری کے جوہر دکھانے والی ادا کارہ نیلی گزشتہ روز خصوصی پرواز کے ذریعہ فریضہ حج ادا کرنے کے لئے حجاز مقدس روانہ ہوگئیں۔حج پر روانگی سے قبل نیلی کا کہنا تھا کہ میں اپنی خوش نصیبی پر جتنا ناز کروں وہ کم ہے کہ اللہ نے مجھے اپنے گھر کی زیارت کے لئے بلایا ہے۔میں اپنے ملک کی سلامتی اور ترقی کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنے عزیز و اقارب کے لئے بھی دعا کروں گی میں تو یہ دعا کرتی ہوں کہ ہر انسان کو اللہ حج کی سعادت نصیب کرے۔

اداکارہ کی وطن واپسی محرم سے دو تین روز قبل ہوگی۔

مزید : کلچر