عمران عباس کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی کاسٹ میں شامل
کراچی(این این آئی) معروف خوبرو اداکار عمران عباس کرن جوہر کی نئی فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی کاسٹ میں شامل ہوچکے ہیں، جس کی شوٹنگ کے لیے وہ گزشتہ شب پاکستان سے لندن روانہ ہوگئے۔اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں بالی ووڈ کے نامور اداکاررنبیر کپور، انوشکا شرما اور ایشوریہ رائے بچن شامل ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ رواں ماہ میں برطانیہ میں شروع ہوچکی ہے۔ فلم کی کہانی پیار محبت، تعلقات اور ٹوٹتے دلوں پر مبنی ہے۔’’ اے دل ہے مشکل‘‘کرن جوہر کی 2012 کی فلم’’ اسٹوڈنٹ آف دا ائیر‘‘ کے بعدبطور ڈائریکٹر خاص فلم ہوگی کیونکہ پہلی بار ایشوریہ رائے اور کرن جوہر ساتھ کام کریں گے۔