پنجابی فلم ’’ ماہی وے‘‘ کی نمائش عید کے بعد ہوگی

پنجابی فلم ’’ ماہی وے‘‘ کی نمائش عید کے بعد ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر) ماضی میں ’’بگڑی نسلیں‘‘ اور معصوم گواہ ’’ جیسی فلمیں بنانے والے ہدایت کار محمد طارق رومی کی طویل عرصے کے بعد نئی پنجابی فلم ’’ ماہی وے‘‘ کی نمائش عیدالاضحی کے بعد ہوگی۔محمد طارق نے نئے فن کاروں کے ہمراہ جدید کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر مبنی فلم بنائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ میری فلم سکرپٹ کے حوالے سے بہت اچھی فلم ہے، یہ عوام کو ضرور پسند آئے گی کاسٹ نے بہت سے کام کیا ہے۔

مزید : کلچر