خواتین کی تحریک پر مبنی ڈرامہ فلم’سفراگیٹ‘کانیا ٹریلر ریلیز

خواتین کی تحریک پر مبنی ڈرامہ فلم’سفراگیٹ‘کانیا ٹریلر ریلیز

لندن( نیٹ نیوز)خواتین کی تحریک پر مبنی ڈرامہ فلم’سفراگیٹ‘کانیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔سارہ گیورون کی ہدایتکاری میں تیار ہونے والی اس فلم کی کہانی اٹھارویں صدی میں خواتین کے حقوق کیلئے شروع کی گئی تحریک کے ابتدائی کرداروں کے گرد گھومتی ہے جن کی جدودجہد کی بدولت برطانیہ میں خواتین کو حقوق دینے کا آغاز ہوا۔فلم کی کاسٹ میں میریل اسٹریپ،ہیلن بونہم،کارے ملیگن ،برینڈن گلیسن اور بین وہیشا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم کے کچھ مناظر برطانوی پارلیمنٹ کے اندر بھی عکس بند کئے ہیں جو تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی فلم کا حصہ بنے ہیں۔ ایلیسن اوون اور فئے وارڈ کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم روبی فلمز کے بینر تلے 30اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر