ہارر فلم’’دی لاسٹ وچ ہنٹر‘‘23 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ہارر فلم’’دی لاسٹ وچ ہنٹر‘‘23 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ کی ایکشن اور ہارر فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم آئندہ ماہ خوف کے سائے پھیلانے آئے گی، فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے ذریعے تہلکہ مچانے والے اداکار ون ڈیزل کی فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں ون ڈیزل ایک اہم مشن کی تکمیل کے لئے جان لڑاتے نظر آئیں گے،پراسرار قوتوں کے گرد گھومتی فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر کی کہانی ایک ایسے شخص کی ہے جو چڑیلوں کا شکار کرتا ہے،اور اس مشن میں اس کا ساتھ دیتی ہے ایک چڑیل،خوف و دہشت سے بھرپور فلم دی لاسٹ وچ ہنٹر 23 اکتوبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر