برطانوی ناول نگار جیکی کولنز 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

برطانوی ناول نگار جیکی کولنز 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

لندن ( نیٹ نیوز) معروف برطانوی ناول نگار جیکی کولنز 77 سال کی عمر میں چھاتی کے سرطان کے باعث انتقال کر گئیں ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جیکی کولنز کے اہلخانہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں بہت ہی افسوس کے ساتھ ہماری خوبصورت، متحرک اور بے مثال ماں کے انتقال کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے۔ بیان کے مطابق جیکی کولنز نے نہایت خوبی سے زندگی گزاری۔ انھیں ان کے خاندان والے، دوست اور پڑھنے والے بہت چاہتے تھے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انھوں نے ادب اور تخلیقی دنیا میں بہت سی خواتین کو متاثر کیا ہے۔وہ ہمیشہ اپنے کرداروں کے ذریعے زندہ رہیں گی۔جیکی کولنز کی ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی نژاد مصنفہ اور اداکارہ جوان کولنز کی بہن کا انتقال امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوا۔ امریکی مشہور شخصیات کے جریدے پیپلز کے مطابق کولنز کو ڈیڑھ سال قبل چھاتی کے سرطان کے چوتھے درجے کی تشخیص ہوئی تھی۔

۔کولنز کا کرئیر چار دہائیوں پر میحط ہے اور اس دوران 40 ممالک میں انکی 50 کروڑ کتابیں فروخت ہو چکی ہیں۔

مزید : کلچر