قومی ٹیم کے لئے نئے منیجر کے نام کا اعلان آج متوقع

قومی ٹیم کے لئے نئے منیجر کے نام کا اعلان آج متوقع

لاہور( سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹ ٹیم کے لئے نئے منیجر کا اعلان آج متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق منیجر کے لئے انتخاب عالم اور ذاکر خان کے نام زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ زمبابوے اور انگلینڈ کیلئے ٹیم منیجر کا اعلان عارضی بنیادوں پرکیا جائے گا جس کے بعد کل وقتی ٹیم منیجر مقرر کیا جائے گا انتخاب عالم اور ذاکر خان میں سے کسی کو ٹیم مینجر بنانے کا امکان ہے اس حوالے سے مشاورت کیجارہی ہے اور امید ہے کہ آج نا م کا اعلان کردیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی