گلوسٹر شائر نے رائل لندن ون ڈے کپ کا ٹائٹل جیت لیا

گلوسٹر شائر نے رائل لندن ون ڈے کپ کا ٹائٹل جیت لیا

لندن ( نیٹ نیوز) گلوسٹر شائر نے سرے کاؤنٹی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر رائل لندن ون ڈے کپ کا ٹائٹل جیت لیا، سرے کی ٹیم 221 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، جیک ٹیلر کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز، لندن میں کھیلے گئے انگلش ڈومیسٹک ٹورنامنٹ رائل لندن ون ڈے کپ کے فائنل میں گلوسٹر شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔ گیرینٹ جونز 50 ، گیراتھ روڈیرک 39 اور جیک ٹیلر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سرے کی جانب سے جیڈ ڈیرن بیک نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 35 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جس میں شاندار ہیٹ ٹرک شامل تھی۔ سرے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 214 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کمار سنگاکارا 60 اور روری برنز 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیک ٹیلر نے تین جبکہ ڈیوڈ پائن، جیمز فولر اور ٹام سمتھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیک ٹیلر کو مرد میدان قرار دیا گیاگلوشائر ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہت عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور اسی وجہ سے ہم نے کامیابی حاصل کی ٹیم مستقبل میں بھی اسی طرح عمدہ کھیل پیش کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی