بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم نے گھڑ سواری سیکھ لی
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ یمی گوتم نے کینیڈا میں گھڑ سواری سیکھ لی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یمی گوتم نے اس پہلے کبھی گھڑ سواری نہیں سیکھی ۔وہ سمجھتی تھی کہ انھیں کبھی اس مہارت کی ضرورت نہیں پڑے گی تاہم انھیں اپنی نئی فلم صنم رے میں گھڑ سواری کا بھی سین عکسنبد کرواناہے۔ اداکارہ نے گھڑ سواری کی تربیت حاصل کرنے کے لئے ایک ٹرینر کی خدمات لیں اور جلد ہی انھوں نے گھوڑے پر کنٹرول حاصل کرنا سیکھ لیا۔ہدایتکار دیویا کھوسلا کمار کی نئی فلم صنم رے ایک رومانوی فلم ہے جس میں یمی گوتم اور پلکیت سمرات مرکزی کردار ادا کریں گے۔مزکورہ فلم آئندہ سال 12 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔