سنجے گپتا نے فلم’’جذبہ‘‘ کی پروموشن کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی

سنجے گپتا نے فلم’’جذبہ‘‘ کی پروموشن کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی
 سنجے گپتا نے فلم’’جذبہ‘‘ کی پروموشن کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی

  

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز سنجے گپتا نے اپنئی نئی فلم’’جذبہ‘‘ کی پروموشن کیلئے منصوبہ بندی شروع کردی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم’’جذبہ‘‘ سے ایشوریا رائے کی پردہ سکرین پر واپسی ہورہی ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں عرفان خان بھی شامل ہیں۔ فلم کی پروموشن کے بارے میں سنجے گپتا نے کہا کہ مداح پروموشن کے نام پر اپنے سٹارز کو مالزاورمارکیٹوں میں جنون کی حد تک دیکھنا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ ٹی وی پر انہیں بہتر طریقے سے نہ دیکھ پانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلم کی پروموشن کے سلسلے میں آنکھیں بند کرکے ہر شہرمیں جانے کی بجائے ہم مخصوص اوراہم شہروں کا انتخاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس زبردست ٹیم موجود ہے اور انہیں یقین ہے کہ وہ فلم کی پروموشن کے کام کو احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ مذکورہ فلم9 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر