بھارتی بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا کی صحت بہتر ہورہی ہے،بھارتی میڈیا

بھارتی بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا کی صحت بہتر ہورہی ہے،بھارتی میڈیا

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا جنہیں دو روز قبل سینے میں شدید درد کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کی صحت بہتر ہورہی ہے اور ڈاکٹروں نے امیدظاہر کی ہے کہ انہیں ایک دو روز میں ہسپتال سے فارغ کیا جا سکتاہے۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق جگ موہن ڈالمیا کا ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل معائنہ کر رہی ہے اور ان کی حالت بہت بہتر ہے انہیں ادویات اور دیگر سہولیات دی جارہی ہیں۔ ڈالمیا کو جمعرات کو ایک اجلاس کے دوران سینے میں شدید درد کے بعد ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی