فرنچ فٹبال لیگ ون میں پہلی بار، اک آئی ‘ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی

فرنچ فٹبال لیگ ون میں پہلی بار، اک آئی ‘ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی

پیرس( نیٹ نیوز) فرنچ فٹبال لیگ ون میں پہلی بار’ اک آئی ‘ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔فرنچ فٹبال لیگ کے صدر فریڈرک تھیریز نے بتایا کہ ہم گول لائن ٹیکنالوجی کو اپنی لیگ میں لانے پر بہت مسرور ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم اسٹیڈیم کے مختلف حصوں میں 7 کیمرے نصب کریں گے ۔

تاکہ اس کی مدد سے دوران میچ ریفریز کو فوری طور پر درست نتیجے تک پہنچنے میں مدد مل جائے ٗ گول لائن ٹیکنالوجی کو گذشتہ برس برازیل میں منعقدہ مینز فٹبال ورلڈ کپ میں بھی استعمال کیاگیا تھا اس نئی تکنیک کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ اس سے کھیل کے دوران فیصلے کرنے میں آسانی پیدا ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی