ڈیوس کپ ٹینس ٹائی،جمہوریہ چیک کو بھارت پر برتری حاصل

ڈیوس کپ ٹینس ٹائی،جمہوریہ چیک کو بھارت پر برتری حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف کے دوسرے دن جمہوریہ چیک نے بھارت کے خلاف2-1 کی برتری حاصل کرلی جمہوریہ چیک نے عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کیا۔ دونوں ٹیموں کا ابتدائی روز مقابلہ برابری پر ختم ہوا تھا تاہم ڈبلز میں راڈک اسٹیپانک اور ایڈم پاؤلاسک نے لینڈرپیس اور روہن بوپننا پر مشتمل بھارتی جوڑی کو ہرا کر ٹیم کو دو، ایک کی برتری دلا دی۔ دیگر پلے آف میچز میں سوئٹزرلینڈ کو ہالینڈ کیخلاف دو، ایک،اٹلی کو روس کیخلاف دو، ایک، امریکا کو ازبکستان کیخلاف دو، ایک، کولمبیا کو جاپان کیخلاف دو، ایک سے شکست دی۔
اورکروشیا کو برازیل پر دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔