میری اولین ترجیح فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہے ، جیروم رتنے

میری اولین ترجیح فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہے ، جیروم رتنے

کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ جیروم جائے رتنے نے کہا ہے کہ میری اولین ترجیح فیلڈنگ کو بہتر بنانا ہے کیونکہ آئی لینڈرز فیلڈنگ کے لحاظ سے بہت کمزرو ہیں۔ سری لنکا نے رواں ماہ کے شروع میں مارون اتاپتو کے مستعفی ہونے کے بعد جائے رتنے کو ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سونپی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے سخت محنت سے اپنی فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنایا ہے تاہم ہماری ٹیم ان سب سے بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہیلا جائے وردنے اور کمار سنگاکارا ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے ان کے جانے سے ٹیم بہت کمزور ہوگئی ہے۔ جائے رتنے نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں تاہم ان میں تجربے کی کمی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ٹیم وننگ ٹریک پر آجائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی