فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا قانون پاس کرنا خوش آئند ہے، ضیاء الحق نقشبندی

فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا قانون پاس کرنا خوش آئند ہے، ضیاء الحق نقشبندی

لاہور(خبر نگار خصوصی) پنجاب حکومت کی جانب سے نجی سکولوں کو فیسوں میں اضافہ واپس لینے کا قانون پاس کرنا خوش آئند ہے۔اب جو سکول مالکان اس قانون پر عمل نہ کریں ان کے خلاف پنجا ب حکومت سخت ایکشن لے تاکہ غریب آدمی اپنے بچوں کو سکون سے علم کی دولت سے بہرہ مند کر سکے ۔افغان صدر کے ترجمان کا یہ بیان مسترد کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پشاور حملے کا منصوبہ افغانستان میں نہیں بنا ۔کیونکہ شواہد یہ ثابت کرتے ہیں کہ منصوبہ افغانستان میں تیار کیا گیا ۔افغانستان اپنی زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ پاکستان کے لیے افغان زمین کا استعمال ہونا پاکستان کے لیے انتہائی پریشان کن ہے ۔ یہ بات تنظیم اتحاد امت پاکستان کے چیئرمین محمد ضیاء الحق نقشبندی نے تنظیم اتحاد امت کی ایگزیکٹوبور ڈکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے حکومت اپنے پڑوسی ممالک پر نظر رکھے کیونکہ دہشت گردوں مشکل وقت میں پڑوسی ممالک سے آکسیجن فراہم کی جا سکتی ہے ۔افغان انٹیلی جنس پاکستان کے خلاف بغض رکھنے سے باز آجائے اپنے ملک میں امریکہ کو خوش آمدید کہنے والے کسی صورت میں دلیر نہیں ہو سکتے ۔حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے لیکن کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4