آئی ایم ایف سے مزید قرضے لیکر حکومت عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ لاد دئے گی ،سعدیہ سہیل

آئی ایم ایف سے مزید قرضے لیکر حکومت عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ لاد دئے گی ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے ہی عوام پر ٹیکسوں کی بھرمار کر رکھی ہے اب آئی ایم ایف سے مزید قرضے کے حصول کے لئے حکومت عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ بڑھائے گی اور مہنگائی کا طوفان برپا کرے گی۔ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والے آج اپنے آپ کو کوسنے پر مجبور ہیں اور جلد اس ظالم حکومت سے چھٹکارے کی دعائیں مانگ رہیں ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا عندیہ دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت کی طرف سے آئے روز ٹیکس عائد کرنے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا جاتا ہے لو ڈشیڈنگ کی وجہ سے پہلے ہی معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔ مزدور وں کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4