پی ای ایف سے منسلک سکولوں کا کمپوٹرائزڈ سٹوڈنٹس ڈیٹا کی درستگی کے حوالے سے تربیت کا کام مکمل

پی ای ایف سے منسلک سکولوں کا کمپوٹرائزڈ سٹوڈنٹس ڈیٹا کی درستگی کے حوالے سے ...

لاہور(خبر نگار)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 11 جنوبی اضلاع میں نیو سکول پروگرام کے فیز اول تا سوئم سے منسلک سکولوں کے کمپوٹرائزڈ سٹوڈنٹس ڈیٹا کی درستگی کے حوالے سے تربیت کا کام مکمل کر لیا ہے۔اسی طرح نیو سکول پروگرام کے فیز چہارم تا ششم سے 8 جنوبی اضلاع میں منسلک سکول مالکان کی آ ن لائن سٹوڈنٹس ڈیٹا انٹری کے حوالے سے تربیت بھی مکمل کر لی گئی ہے۔یہ تربیتی ورکشاپس ریجنل آفس ملتان میں منعقد ہوئیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ریجنل آفس ملتان میں شکایات سیل قائم کر دیا ہے۔اس سیل کے قیام کا مقصدجنوبی اضلاع کے پارٹنر سکولوں کے معاملات کو بروقت اور فوری امداد میں نمٹانا ہے۔ یہ سیل ایڈیشنل ڈائریکٹر مظہر عباس کی زیر نگرانی کام کرے گا۔دریں اثناء ریجنل آفس (نارتھ) کی جانب سے چکوال اور سرگودھا کے پارٹنر سکولوں میں شجر کاری مہم مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس مہم کا مقصد پارٹنر سکولوں کو سبز ماحول کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4