’’عریانی فحاشی چھوڑو چادر اوڑھو تحریک‘‘ شروع کی جائے گی، محمد کبیر علی شاہ

’’عریانی فحاشی چھوڑو چادر اوڑھو تحریک‘‘ شروع کی جائے گی، محمد کبیر علی ...

لاہور(خبر نگار خصوصی)’’عریانی فحاشی چھوڑو چادر اوڑھو تحریک‘‘ شروع کی جائے گی۔ میڈیا عریانی فحاشی کو فروغ دینے کی بجائے دوقومی نظریہ اور نظریہ پاکستان کوفروغ دے ۔عریانی فحاشی سے گھروں کے گھروں تباہ وبرباد ہور ہے ہیں ۔مغربی غلامی اوردین بیزار طبقہ کی وجہ سے خاندانی سکون ختم ہو کر رہ گیا ہے انڈین کلچر کو فروغ دینے والے خوف خدا کریں ۔چادر اورنکاح عورت کو تحفظ فراہم کرتا ہے الیکڑانک میڈیا مغربی غلامی کلچرکو فروغ دینے سے باز آجائے ۔انڈین فلموں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے یہ بات گذشتہ روزچادر اوڑھوتحریک کے بانی امیر پیر سید محمد کبیر علی شاہ سجادہ نشین چورہ شریف نے چادر اوڑھ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے والدین اپنی اولادوں کی صحیح تربیت کریں ۔انگریز کے جوتے پالش کرنے والے کبھی نہیں چاہے گے کہ ملک میں نظام مصطفی کا نفاذ کیا جائے ۔تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کا نفاذ ہے ۔جنرل راحیل شریف پوری قوم کے دلوں کی آواز ہے ۔ضرب عضب آپریشن کو پوری آب وتاب کے ساتھ جاری رکھنے کی اشد ضرورت ہے ۔ پیر سید فداحسین حافظ آبادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین متین کی طرف اولاد وں کو گامزن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یورپی اور مغربی کلچر کو فروغ دینے کے لیے یہود وانصاریٰ کے ایجنٹ کام کررہے ہیں حالات کی سنگینی کو سمجھنے کا وقت آگیا ہے ۔مہمانان گرامی میں محمد نواز کھرل ،محمد ضیاء الحق نقشبندی ،محمد رضوان اوردیگر شامل تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1