حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،ڈاکٹر وسیم اختر

حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،ڈاکٹر وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح عروج پر ہے ۔سٹاک مارکیٹ پر مند ی کے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو209ارب روپے کانقصان ہوچکا ہے۔غیرملکی سرمایہ کے انخلاء،روپے کی قدر میں کمی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا104روپے سے تجاوز ملکی معیشت کے لئے سنگین خطرات ہیں جن سے بروقت نمٹانہ گیاتوگرتی معیشت کوسنبھالادینا مشکل جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کو کرپٹ ممالک میں127ویں نمبرپررکھاہے جوکہ اس بات کاثبوت ہے کہ معیشت کی بہتری کے لئے کھوکھلے نعرے اور اشتہاری مہم سے عوام کوبے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔حکومت نے ضروریات زندگی کی تمام اشیاء پر ٹیکس لگاکرعوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔پاکستان میں100روپے کاموبائل کارڈ لوڈکرنے پر24روپے کٹوتی ہوتی ہے جوکہ انتہائی ظلم ہے۔اسی مالیت کاموبائل کارڈدبئی،سعودی عرب اور برطانیہ میں ریچارج کرنے پر کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہوتی۔غریب عوام کوریلیف دینے کی بجائے حکمرانوں نے سانس کے علاوہ ہرچیز پرٹیکس لگاکرعوام کاجینامحال کردیاہے۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے کہاکہ حکمرانوں کے عاقبت نااندیش فیصلے ودہولڈنگ ٹیکس کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں نے نئے نئے ٹیکس لگاکرعوام کولوٹنے کی قسم کھارکھی ہے۔تاجربرادری سے لے کر غریب ودیہاڑی دار مزدور تک سب پریشان حال ہیں۔یہی وجہ ہے کہ سمگلنگ سے ملکی معیشت کو400ارب روپے سالانہ کانقصان برداشت کرنا پڑتاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹیکس نظام میں اصلاحات لائے بغیر سمگلنگ کاخاتمہ مکمل نہیں ہوسکتا۔حکومت حقیقی معنوں میں عوام کوریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔عوام خوشحال ہوں گے توملک بھی خوشحال اور ترقی کرے گا۔