پاک فوج نے موت کے سوداگروں پر پاک سر زمین تنگ کر دی ہے،حافظ عاکف

پاک فوج نے موت کے سوداگروں پر پاک سر زمین تنگ کر دی ہے،حافظ عاکف

لاہور)خبر نگار)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر چوہدری محمد عاکف طاہر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے موت کے سوداگروں پر پاک سر زمین تنگ کر دی ہے۔پاک فوج کے افسر اور جوان مادر وطن پر جانیں قربان کررہے ہیں۔ پاک فوج عوامی توقعات کا مرکز بن چکی ہے ۔بڑھ بیڑ دھماکہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ جنرل راحیل شریف دہشت گردوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔ قوم کے قابل فخر بیٹے اسفند یار بخاری نے جرأت و بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ بڑھ بیڑ کے خلاف جامعہ ہمدمیہ میں منعقدہ احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اے ٹی آئی کے مرکزی صدرنے کہا کہ دہشتگرد بہاد ر قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔پاک فوج پر حملے جہاد نہیں فساد ہیں۔

بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں۔ قوم دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف یکسو اور متحد ہے۔ پاک فوج دہشتگردی کو کچلنے کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے۔اسلام دہشتگرد ی، انتہا پسندی کا سب سے بڑامخالف ہے۔۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1