فلپائنی حکومت کا ویتنام اور تھائی لینڈ سے 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چاول خریدنے کا فیصلہ

فلپائنی حکومت کا ویتنام اور تھائی لینڈ سے 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چاول خریدنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


منیلا (این این آئی) فلپائنی حکومت نے رواں سال ویتنام اور تھائی لینڈ سے 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چاول خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلپائن کو چاول کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ویتنام نے 4 لاکھ 50 ہزار ٹن چاول 426.60 ڈالر فی ٹن کی نظرثانی شدہ قیمت پر فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلپائن اور ویتنام کے درمیان چاول کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت 2 لاکھ 50 ہزار ٹن چاول کی ترسیل نومبر سے دسمبر کے دوران کی جائیگی۔ جبکہ فلپائن نے تھائی لینڈ سے بھی چاول خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -