اے بی ڈی پاکستان کو 200 ملین ڈالر فراہم کرنے پررضا مند

اے بی ڈی پاکستان کو 200 ملین ڈالر فراہم کرنے پررضا مند

اسلام آباد (آئی این پی )ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کوپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ترقی کیلئے 200 ملین ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضا مند ہوگیا۔ اے ڈی بی حکام کے مطابق صوبائی حکومتوں کیساتھ ملکر ماضی میں بھی ایسے منصوبوں پر کام کیا گیا۔بینک تکنیکی اورمالیاتی معاون کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات میں معاونت فراہم کی جاسکے۔ سرکاری و نجی شعبہ کی شراکت داری کے منصوبہ کے دوران پنجاب اورسندھ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

مزید : کامرس