پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا: سید صدرالدین شاہ

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا: سید صدرالدین شاہ

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل سید صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے موقع پر کنیڈا نے جس جذبے سے پاکستان کی مدد کی وہ قابل ستائش ہے اور ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،کینڈا اور پاکستان کے درمیان تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کنیڈا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر ۔کینیڈا کی ہائی کمشنر نے 3لاکھ پاکستانیوں کے کینیڈا کی ترقی میں کردار کو سراہا ۔ملاقات کے دوران نوجوانوں کی تربیت،چائلڈ لیبر،میں کمی سمیت دیگر امور بھی زیر بحث رہے۔وفاقی وزیر نے کینیڈا کی طرف سے تعلیم،صحت،خواتین کی ترقی سمیت دیگر شعبوں میں معاونت کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات،سیلاب،زلزلے میں کینیڈا کی طرف سے دی جانے والی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کینیڈا کی ہائی کمشنر سے کہا کہ وہ پاکستانی افرادی قوت کینیڈا درآمد کرنے کے لئے اپنی حکومت سے بات کریں۔

مزید : کامرس