راولپنڈی چیمبر تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے گا،اسد مشہدی

راولپنڈی چیمبر تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات جاری رکھے گا،اسد مشہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید اسد مشہدی نے کہاہے کہ شاندار کارکردگی کے حامل اداروں کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رہنا چاہیے ،راولپنڈی چیمبر نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات کے حامل اداروں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے ،راولپنڈی چیمبر آئندہ بھی ایسے اداروں کی صلاحیتوں کو سراہنے کے اقدامات کرتا رہے گا ۔ چیمبر میں ایک بریفنگ کے دوران سید اسد مشہدی نے کہاکہ کاروباری و تجارتی اداروں کی قابل قدر خدمات کے اعتراف سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوتا ہے اور مسابقت کی فضاء پیدا ہونے سے کارکردگی میں نکھار آتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر خطے میں فروغ تجارت کے لیے تجارتی نمائشوں کے انعقاد ،تجارتی حلقوں کی فلاح کے اقدامات ،بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مصروف کار ہے اور اس کے لیے کاروباری برادری کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کرنے اور مسائل کے متفقہ حل کے اقدامات بھی کرتا آرہا ہے ۔سید اسد مشہدی نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر سالانہ ملکی بجٹ کی تیاری سے قبل ملک بھر کی تاجر برادری کی تجاویز پر مشتمل سفارشات بھی حکومت کو دیتا ہے

اور ان سفارشات کے سلسلے میں متعلقہ اداروں اور اعلی حکام سے وقتاً فوقتاً ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ کاروباری برادری کو حتی الامکان ریلیف دے تاکہ ملک اقتصادی لحاظ سے ترقی کی منازل طے کر سکے ۔

مزید :

کامرس -