لاہور، الحمرا گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد ، یونیورسٹیوں کے طالب علم شریک

لاہور، الحمرا گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد ، یونیورسٹیوں کے طالب علم ...
لاہور، الحمرا گیلری میں تصویری نمائش کا انعقاد ، یونیورسٹیوں کے طالب علم شریک

  

لاہور(پ ر)کوکا۔کولا پاکستان نے اپنی منفرد انداز کنٹور بوتل کے 100 سال کی تکمیل کے موقع پر الحمرا گیلری میں 'خوشی کا آرٹ' کے عنوان سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا۔ ہفتہ کو شروع ہونے والی یہ دو روزہ نمائش اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔ نمائش میں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی، نیشنل کالج آف آرٹس اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزان کے منتخب طالب علموں کے فن پاروں کی نمائش ہوئی۔ اس ضمن میں عائشہ جتوئی اور ذوالفقار زلفی پر مشتمل ججوں کے پینل نے تین خوش نصیبوں کا انتخاب کیا۔ ان تینوں کے فن پاروں کی جارجیا کے علاقہ اٹلانٹا میں ورلڈ آف کوکا۔کولا میوزیم میں نمائش کی جائے گی۔ تینوں فاتحین کو نقد انعامات اور نمائش میں شرکت پر تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ کوکا۔کولا ایکسپورٹ کارپوریشن کے پبلک افیئرز اینڈ کمیونکیشن کے ڈائریکٹر فہد قادر نے کہا ،'خوشی کا ہنر پروگرام ایک ایسا ذریعہ ہے جس میں کوکا۔کولا برانڈ کے طور پر لوگوں کے لئے محبت پیدا کرنے اور خوشی کے لمحات کا مل کر تبادلہ کرنے کے مواقع پیدا کئے جائیں ۔ اس نمائش میں یونیورسٹیوں کے طالب علموں کی جانب سے کوکا۔کولا کے منفرد اور کثیرالجہتی سفر سے متعلق تخلیق کئے گئے فن پاروں سے شرکاء لطف اندوز ہوں گے۔

کمپنی نے یہ اقدام نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو فروغ دیں اور پاکستان کے آرٹ اور کلچر کو فروغ دیں۔ '

مزید : کامرس