پیاف فاؤنڈرز الائنس اورپروگر یسو فر نٹ الائنس میں آج میدان لگے گا

پیاف فاؤنڈرز الائنس اورپروگر یسو فر نٹ الائنس میں آج میدان لگے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسد اقبال

تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت اور اقتصادی تر قی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔کسی بھی ملک کو مستحکم بنیاد فراہم کر نے اور معاشی پہیہ تیز ی سے گھمانے کے لیے ان کے تعاون کی اشد ضرورت ہو تی ہے اس بناء پر ہر حکو مت کی یہ کو شش ہوتی ہے کہ وہ تاجروں و صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے اور ان کا بھر پور تعاون حاصل کرنے کی غر ض سے اقتصادی پالیسی کی تشکیل اور معاشی راہ متعین کر نے کے لیے ان کی مشاورت کو بھی ضروری سمجھا جاتا ہے ۔اس مقصد کے لیے حکو مت کے اقتصادی مشیر ان اداروں اور تنظیموں کو بھی اپنے قر یب لانے کی حق المقدور کو شش کر تے ہیں۔ صنعتکار اور تاجر اپنے معاملات اور مسائل طے کر نے کی غر ض سے مشاورت کے لیے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیٹھتے ہیں اس اعتبار سے ان اداروں کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے ۔یہ تجارت اور صنعت سے وابستہ افراد کے جمہوری ادارے ہیں جو باقاعدہ حق رائے دہی کے بعد معر ض و جو د میں آئے ہیں ۔ تاجروں و صنعتکاروں کے جمہوری ادارے ہر سال اپنے عہدے داروں کا چناؤ عمل میں لاتے ہیں ۔ملک بھر میں موجو د ایوان صنعت و تجارت معیشت سے وابستہ افراد کی سب سے بڑی بیٹھک ہے ۔جہاں لاکھوں کی تعداد میں تاجر ، صنعتکار ، ٹر یڈرز ، ڈسٹری بیو ٹرز ، مینو فیکچرز اور دیگر انڈسٹری سے وابستہ افراد جو ہر سال اپنے نمائندوں کا انتخاب بڑے زوروشور سے کر تے ہیں اس اعتبار سے تاجروں کے یہ مظبو ط جمہوری اداروں کی قیادت باقاعدہ انتخابی عمل کے تحت منتخب کی جاتی ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس اعتبار سے تاجروں کا ایک بڑا جمہوری ادارہ ہے جہاں انتخابات کے ذریعے ہرسال تاجرو صنعتکار نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں ۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ 2015-16کے انتخابات آج 21اور 22ستمبر کو ہو نگے جس میں دو گروپ پیاف فاؤ نڈر الائنس اور پر و گر یسو لاہور بزنس مین فر نٹ ایسو سی ایشن گروپ مد مقابل ہو نگے۔ لاہو ر چیمبر کے انتخابات میں کار پور یٹ کلاس اور ایسو سی ایٹ کلاس کے امیدواران حصہ لے رہے ہیں جن میں پیاف فاؤندرز الائنس کے ر اہنماؤں میں صدارتی امیدوار شیخ محمد ارشد، میاں زاہد جاوید، طارق محمود، سید مختار علی، نجم الرحمان، خادم حسین و دیگر شامل ہیں جبکہ پر و گریسو لاہور بزنس مین فر نٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے سرپر ست اعلی محمد امجد چوہدری ،خالد عثمان،طاہر ملک ، ارشد چوہدری ، علی اختر ، قاضی منظور دلاور ، میاں نواز ، نعیم بٹ،میاں طارق صدیق اور ایسو سی ایٹ کلاس کے امیدوران امجد چوہدری ،ملک کلیم احمد ، محبو ب احمد، ظفر احمد ، جاوید علی ، اعجاز تنویراور محمد اکرم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلہ میں صو بائی دارلحکو مت کی مارکیٹو ں ، بازاروں اور تجارتی مراکز میں ہو نے والے انتخابات کے حوالے سے باتیں تاجروں و صنعتکاروں کی زبانوں پر ذد عام ہیں ۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں امیدوران پینل نے بڑھ چڑھ کر اپنی انتخابی مہم میں حصہ لیا اور ہر مارکیٹ میں جا کر ووٹرز سے اپنے لیے ووٹ مانگے جبکہ مارکیٹوں میں مو جو د ووٹرز نے اپنے اپنے امیدوران کا شاندار استقبال کرتے ہوئے گل پاشی کی

رپورٹ کے مطابق لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔مارکیٹوں اور بازاروں میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کے بڑے بڑے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ۔مخالف گروپ پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ کے امیدواروں کے بھی بینرز اور پوسٹرز لگے ہوئے ہیں لیکن ان کی انتخابی مہم میں اتنا دم خم نظر نہیں آ رہا تاہم پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کی انتخابی مہم بڑی تیزی سے جاری ہے ۔لاہور کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں تاجر تنظیموں کی جانب سے پیاف فاؤنڈر الائنس کے لاہور چیمبر کے آئندہ صدارتی امیدوار شیخ محمد ارشد اور ان کی ٹیم کے اراکین کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے اور ایسے دکھائی دیتا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدوار کلین سویپ کر لیں گے تاہم پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ کا دعوی ہے کہ وہ اس سال لاہور چیمبر کے انتخابات میں نتائج تبدیل کر دیں گے اور اپوزیشن گروپ کو کامیابی حاصل ہو گی۔
پاکستان سے گفتگو کر تے ہوئے پیاف فاؤ نڈر الائنس کے رہنماء افتخارعلی ملک ، عرفان اقبال شیخ ،محمد علی میاں، شیخ ارشد اور عدنان بٹ کا کہنا ہے کہ لاہور چیمبرکے انتخابات میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کو 100 %مارکیٹوں کے نمائندوں اور ووٹروں کی حمایت حاصل ہے اور اس لیے آج اور کل کا دن فتح کی نو ید لے کر ابھرے گا۔انھوں نے کہا کہ تاجروں و صنعتکاروں کو در پیش مسائل اور معاملات کے حل کے لیے پیاف فاؤنڈرز الائنس پچھلے 12سالوں سے تاجر برادری کے مسائل کے لئے بھرپور طریقے سے ایکٹو ہے اور ہر پلیٹ فارم پر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرتا رہا ہے۔ اور انشاء اللہ اس بار بھی بزنس کمیونٹی کے تمام مسائل کو ایڈریس کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس سال بھی پیاف فاؤنڈرز الائنس تاجر برادری اور صنعتکاروں کے بھرپور تعاون سے لاہور چیمبر کے الیکشن 2015-16 میں کلین سو یپ کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی آواز کو بلند کیا ہے اور تاجر برادری کے مفادات کا تحفظ کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس 13ویں سال بھی لاہور چیمبرمیں تاجر برادری کا حقیقی نمائندہ ہے جو کامیا ب ہو کر ہمیشہ کی طرح تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کر نے کے لیے ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کو جھنجھوڑے گے اور ود ہو لڈنگ ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسوں میں ریلیف دلوانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔
پر و گر یسو لاہور بزنس مین فر نٹ ایسو سی ایشن کے سر پر ست اعلی محمد امجد چوہدری ، راجہ حسن اختر،میاں جاوید اور خالد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہو ر چیمبر پر بر سر اقتدار نام نہاد گروپ نے ہمیشہ چھو ٹے تاجروں کے مسائل کو پس پشت ڈال کر بڑے سر مایہ کاروں کو ریلیف فراہم کیا ہے اورمعیشت کودرپیش مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر نے کی بجائے ہمیشہ حکو مت کے تاجر و صنعتکار دشمن پالیسیوں کو سراہتے ہوئے گھٹنے ٹیکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کی قیادت حکو متی کٹھ پتلی ہے جوانڈسٹری کے لیے کچھ نہیں کر سکتے ۔ انھوں نے کہا کہ پروگر یسو اینڈ لاہور بزنس مین فر نٹ الائنس نے سب سے پہلے ود ہو لڈنگ بنک ٹرانزیکشن ٹیکس کے خلاف آواز اٹھائی تاہم لاہور چیمبر حکو مت مخالف آواز نکالنے کی بجائے تاجروں کی آواز کو دبانے کی کو شش کر تا رہا۔ رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ مفادات کی سیاست کی ہے جس کی حقیقی تاجر برادری بھر پور مذمت کر تی ہے ۔انھوں نے کہا کہ پروگر یسو اینڈ لاہور بزنس مین فر نٹ الائنس لاہور چیمبر کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہو کر لاہور چیمبر کو قبضہ مافیا سے آزار دکروائے گا جبکہ صنعتکاروں سمیت چھو ٹے تاجروں کے لیے خصوصی اقدامات سمیت لاہور چیمبر کے دروازے ہر ایک کے لیے کھولے گے ۔



مزید :

ایڈیشن 2 -