برازیل ‘حکومت کفایت شعاری پالیسی اپنائے گی

برازیل ‘حکومت کفایت شعاری پالیسی اپنائے گی

برازیل کی حکومت نے اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرنے اور ٹیکسوں کی شرح میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ سٹینڈرڈ اینڈ پوئرز نے اقتصادی بحران کے باعث برازیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کر دی تھی۔ وزیر برائے اقتصادی منصوبہ بندی نیلسن باربوسا نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت نے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اقتصادی بحران پر قابو پایا جا سکے۔ بچت پیکج کے تحت اخراجات میں 17.03 ارب ڈالر کی کمی کی جائے گی، بچت پیکج میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ہائرنگ میں اضافے پر پابندی، 39 میں سے 10 وزارتوں کو ختم کرنا، ایک ہزار ملازمین کو فارغ کرنا اور ہاؤسنگ و صحت سے متعلق اخراجات میں کمی کے اقدامات شامل ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2