مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی(آئی این پی)رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 77فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اور اگست میں مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 77فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دو ماہ کے دوران 29ہزار168یو نٹس فروخت کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عرصے کے دوران 16 ہزار 466 یونٹس فروخت کئے گئے تھے۔کارڈیلرز کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کے باعث گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے جس سے نہ صرف گاڑیوں کی فروخت بلکہ کارفنانسنگ میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

مزید : کامرس