کاشتکار چنے کی سفارش کردہ اقسام کاشت کریں‘ محکمہ زراعت

کاشتکار چنے کی سفارش کردہ اقسام کاشت کریں‘ محکمہ زراعت

راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے بارانی اضلاع کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چنے کی سفارش کردہ اقسام اور بہتر پیداواری عوامل کو اپنا کر چنے کی پیداوار میں اضافہ کر کے ملک کو خود کفیل بنائیں۔ اٹک اور چکوال کے اضلاع میں چنے کی کاشت کا بہترین وقت 25ستمبر تا 15اکتوبر تک ہے۔

، جہلم اور راولپنڈی کے اضلاع میں 15اکتوبر تا 10نومبر تک ہے۔ چنے کی نئی منظور شدہ دیسی اقسام میں پنجاب 2008 اور بھکر 2011 جبکہ کابلی اقسام میں نور۔ 91، سی ایم۔ 2000 اور پنجاب نور2009- شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وہ چنے کی موٹے دانوں والی اقسام کا 30 تا 35 کلو گرام اور عام جسامت کے دانوں والی اقسام کا 25 تا 30 کلو گرام صاف ستھرا خالص اور صحت مند بیج فی ایکڑ استعمال کریں تا کہ کھیت میں پودوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہو سکے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈپووں سے چنے کی ترقی دادہ اقسام کا بیج حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ محدود مقدار میں درج بالا اقسام کا بیج ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد، نیاب فیصل آباد، بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس