بنگلہ دیش‘5 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی

بنگلہ دیش‘5 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی

ڈھاکہ(این این آئی) بنگلہ دیشی حکومت نے معیشت کی بہتری کیلئے آئندہ 5 سال کے دوران بنیادی ڈھانچے میں 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے 2021 تک متوسط آمدنی کا حامل ملک بننے اور گارمنٹس کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کیلئے انفراسٹرکچر پر 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی ۔بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین ایس اے صمد نے نجی شعبہ کو معیشت کی بہتری کے منصوبے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تنہا بوجھ برداشت نہیں کر سکتی۔

مزید : کامرس