’’تاپی‘‘ پر کام کا آغاز رواں سال دسمبر میں ہوگا

’’تاپی‘‘ پر کام کا آغاز رواں سال دسمبر میں ہوگا

ترکمانستان 10ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والی تاپی گیس پائپ لائن کی تعمیر کا دسمبر سے آغازکرے گا ۔ترکمانستان حکومت کے ایک عہدیدار نے امریکی خبر رساں ادارے کو بتایاکہ ترکمانستان 10بلین ڈالر کی لاگت سے افغانستان ، پاکستان اور بھارت کو قدرتی گیس پائپ لائن کی فراہمی کے معاہدے کے مطابق دسمبر سے تعمیر کا آغاز کرے گا ۔ پائپ لائن کی تعمیر ترکمانستان کی ایک سرکاری کمپنی کرے گی ۔سٹیٹ گیس مونو پولی ترکمن گیس کو گزشتہ ماہ اگست میں تاپی کنسورشیم کو آگے بڑھانے کیلئے منتخب کیاگیاہے ۔

مزید : ایڈیشن 2