کھاد کی قیمت 500روپے فی بوری کم ہوگئی

کھاد کی قیمت 500روپے فی بوری کم ہوگئی

وفاقی حکومت نے کسانوں کی امداد کیلئے کھاد کی قیمت میں فی بوری 500 روپے کمی کا اعلان کر دیا ،حکومت 20 ارب خرچ کرے گی، وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کیلئے مراعاتی پیکج اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کھاد کی قیمت میں کمی کردی ہے ،کسانوں کو فی بوری کی قیمت پر500 روپے ریلیف ملے گا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت20 ارب روپے خود خرچ کرے گی۔

مزید : ایڈیشن 2