رواں سال کھالوں کی خریداری کا حجم 14ارب روپے تک بڑھ سکتا ہے، پی ٹی اے

رواں سال کھالوں کی خریداری کا حجم 14ارب روپے تک بڑھ سکتا ہے، پی ٹی اے

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر کھالوں کی مقامی خریداری کا حجم 14 ارب روپے تک بڑھ سکتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق سال2014ء میں عیدقربان کے موقع پر مقامی صنعت نے12ارب روپے سے زائد کی کھالوں کی خریداری کی جبکہ امسال اس کا حجم14 ارب روپے تک ہوسکتا ہے ۔عید پرقربان کئے گئے جانوروں سے حاصل ہونیوالی کھالیں مقامی صنعت کو خام مال کا40 فیصد فراہم کرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2013ء میں قربانی کی کھالوں کی تعداد75 لاکھ رہی تھی ۔

مزید : کامرس