ہربنس پورہ کے علاقہ میں 18سالہ دوشیزہ پر اسرار طور پر جاں بحق

ہربنس پورہ کے علاقہ میں 18سالہ دوشیزہ پر اسرار طور پر جاں بحق

لاہور(کرائم سیل)ہربنس پورہ کے علاقہ میں 18سالہ دوشیزہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دی ۔پولیس کے مطابق اقراء ہربنس پورہ کی رہائشی تھی ۔گزشتہ روز وہ گھر میں پر اسرار طور پر مرددہ حالت میں پڑی ہوئی ملی جس پر گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے شک کی بنیاد پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی۔

مزید : علاقائی