آتشزدگی کے مختلف واقعات، شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات، شہریوں کا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

لاہور (کر ائم سیل ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام پورہ میں عمر کے گھر آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا ،کوٹ لکھپت کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں ارشد کے گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں گھر کا سامان جل گیا ،اطلاع ملنے پر عملہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی