بلوچ رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ،براہمداغ بگٹی پاکستان آنے پر تیار

بلوچ رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ،براہمداغ بگٹی پاکستان آنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )ناراض بلوچ رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کے عمل کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ برہمداغ بگٹی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے لیڈر اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ براہمداغ بگٹی نے بھی اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے۔ براہمداغ بگٹی ٹھوس ضمانت ملنے پر پاکستان آنے کو تیار ہو گئے ہیں۔ ورلڈ مسلم آرگنائزیشن کا وفد بھی براہمداغ بگٹی سے ابتدائی مذاکرات کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا کی براہمداغ بگٹی سے فون پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق براہمداغ بگٹی نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کی غرض سے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے جسے وہ جلد حکومت کے حوالے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ مسلم آرگنائزیشن کا ایک وفد برطانیہ سے پاکستان پہنچا ہے جس کی قیادت سردار محسن عباسی کر رہے ہیں، سردار محسن عباسی کے یورپ میں براہمداغ بگٹی سے طویل مذاکرات ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری اقبال ظفر جھگڑا نے بھی اپنے دورۂ انگلینڈ میں براہمداغ بگٹی سے طویل ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔ سردار محسن عباسی کوئٹہ بھی جا رہے ہیں جہاں وہ بلوچ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -