الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کافیصلہ ، چیف سیکرٹریز اور آئی جی طلب

الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کافیصلہ ، چیف سیکرٹریز اور ...

اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا‘ دونوں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو (آج) پیر کو طلب کرلیا ۔ اتوار کو الیکشن کمیشن کے زرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جیز سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات مین چیف سیکرٹریز او رآئی جیز کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول