سندھ کی سیاسی صورتحال،وزیراعظم نے ن لیگ کا اجلاس آج طلب کرلیا

سندھ کی سیاسی صورتحال،وزیراعظم نے ن لیگ کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد ( اے این این ) وزیراعظم نوازشریف نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر غور کیلئے مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما،سندھ کے ارکان پارلیمنٹ اور رہنما شرکت کریں گے۔اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ میں کرپشن کیخلاف آپریشن اور بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔

مزید : صفحہ اول