چین کی بڈھ بیر ایئر بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

چین کی بڈھ بیر ایئر بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ( اے این این ) چین نے بڈھ بیرپشاور میں پی اے ایف بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کاعہد کیا ہے ۔اتوار کے روز چینی دفترخارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہم پشاور میں پی اے ایف بیس پر حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی شدید مذمت اور شہداء کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔ہونگ نے کہاکہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتاہے او ر ہمارا اس پر پختہ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاک فوج قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہے ۔یاد رہے کہ پشاور پی اے ایف بیس کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں 42افراد ہلاک جبکہ 30زخمی ہوئے ۔

مزید :

صفحہ اول -