نواز شریف کی حاکم دبئی سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

نواز شریف کی حاکم دبئی سے ملاقات، بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف اتوار کو دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ان کے فرزند شیخ راشد بن محمد بن راشد المکتوم کی ناگہانی وفات پر تعزیت کیلئے دبئی گئے۔ رائل ائرپورٹ دبئی پر وزیراعظم اور ان کے ہمراہ جانے والے وفد کو عرب امارات کے وزیراعظم برائے ثقافت نوجوان و کمیونٹی افیئر شیخ نیان بن مبارک النیان اور وزیراعظم مملکت برائے مالیاتی امور شیخ عبید حمید الطاہر نے اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ محمد آصف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تھے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر آصف درانی، قونصل جنرل جاوید جلیل خٹک، وزیراعظم کے خصوصی سفیر برائے اوورسیز سرمایہ کاری جاوید ملک اوردیگر اعلیٰ حکام بھی ائرپورٹ پر موجود تھے۔ وزیراعظم شام کو شیخ محمد بن راشد المکتوم سے تعزیت کیلئے زابیل پیلس جائیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا یہ دورہ پاکستان کے عوام اور قیادت کی جانب سے ان سے یکجہتی اور گہری محبت کا اظہار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -