اقبال ٹاؤن:ون ویلر کی ٹکر سے خود کوبچاتے ہوئے نوجوان زخمی

اقبال ٹاؤن:ون ویلر کی ٹکر سے خود کوبچاتے ہوئے نوجوان زخمی

لاہور(کر ائم سیل)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں ویلر سے خود کو بچاتے ہو ئے نو جوان گر کر شدید زخمی ہوگیا ۔جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلو م نو جوان ون ویلنگ کر تے ہو ئے آرہا تھا کہ سامنے سے آنے والے عمران نامی نو جوان نے خود کو بچانے کی کوشش میں مو ٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکر ا دی جس سے وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں اس کا علا ج جاری ہے عمران کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود کو ویلر سے بچانے کے لیے سائیڈ پر نہ ہو تا تو اس کی موٹر سائیکل میری موٹر سائیکل سے ٹکرا جاتی۔

مزید : علاقائی