لاہورپولیس نے سڑک پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کردیے

لاہورپولیس نے سڑک پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار خصوصی)نیشنل ہائی ویز اینڈموٹروے پولیس نے سڑک کے کنارے بے ہوش ملنے والے شخص سے ملنے والے مبلغ 1لاکھ 7ہزار 2سو 30 روپے مالک کے حوالے کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پر کسوال کے علاقے میں دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کے افسران SPOظہور حسین اورPOآصف علی کو ہارڈ شولڈر پر ایک شخص بے ہوش ملا ۔جس کے پرس میں مبلغ 1لاکھ 7ہزار2 سو30روپے موجود تھے۔موٹروے پولیس کے افسران نے بے ہوش شخص کو فوری طور پر بذریعہ ایمبولینس سول ہسپتال میاں چنوں روانہ کیا اور فرض شناسی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے رقم اور دوسرے کوائف اپنے پاس محفوظ رکھے۔ بے ہوش شخص کے شناختی کار ڈ پر نام محمد سرور سکنہ جھنگ درج تھا۔ اس کے پرس میں موجود وذٹنگ کارڈ پر رابطہ کرنے پر عبدالحمید سکنہ فصیل آباد نامی شخص نے بتایا کہ یہ شخص اس کا ملازم ہے۔اطلاع ملنے پر عبدالحمید ہسپتال پہنچ گیا ۔دوسرے دن محمد سرور کو ہوش آیا تو وہ ہمراہ مالک عبدالحمید موٹروے پولیس کے کیمپ آفس میاں چنوں آئے اور بتایا کہ وہ بس میں سفر کر رہا تھا کہ ایک شخص نے اسے اخبار پڑھنے کیلئے دی ۔ اس کے بعد اسے کچھ یاد نہ رہا۔ بعد ازاں موٹروے پولیس ضروری قانونی کارروائی کے بعد برآمد ہونیوالی رقم کو مالک کے حوالے کر دیا۔ رقم وصول ہونے پر انہوں نے موٹروے پولیس افسران کی فرض شناسی کو سراہا اور ان کی کارکر دگی اور ایمانداری کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

مزید :

علاقائی -