گجرات:ملزمان کی عدم گرفتاری پر صرافہ ایسوسی ایشن کے تاجر سراپا احتجاج

گجرات:ملزمان کی عدم گرفتاری پر صرافہ ایسوسی ایشن کے تاجر سراپا احتجاج

گجرات (بیورورپورٹ)کھاریاں میں خونی ڈکیتی کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر صرافہ ایسوسی ایشن سمیت تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی ڈکیتی کیخلاف تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا چند روز قبل کھاریاں میں ایک جیولری شاپ پر مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران زیورات ‘ نقدی وغیرہ چھین لی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کے گن مین کو شدید زخمی کر دیا تھا پولیس کی یقین دہانی کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجروں نے احتجاج شروع کر دیا دو گھنٹے تک جاری رہنے والے احتجاج کے باعث ٹریفک نظام سخت متاثر ہوا ڈی ایس پی ملک منظور کی طرف سے ملزم کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔

مزید : علاقائی