ڈاکو وکیل سمیت 2 افراد سے نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار

ڈاکو وکیل سمیت 2 افراد سے نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار

قصور(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو ایڈووکیٹ سمیت دو افراد سے نقدی رقم ،موبائل فونز، چھین کر لے گئے ،تفصیلات کے مطابق فضل خاں کالونی بھٹہ گوریانوالا کے قریب جواد اقبال ایڈووکیٹ موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی رقم،موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے جبکہ لنڈے کھوہ کے قریب موٹر سائیکل سوار مشتاق احمد کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی رقم اورموبائل فون سے محروم کر دیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی