ہم نے کبھی نہیں کہا افغان حکومت بڈھ بیرائیر بیس پر حملے میں ملوث ہے ،سرتاج عزیز

ہم نے کبھی نہیں کہا افغان حکومت بڈھ بیرائیر بیس پر حملے میں ملوث ہے ،سرتاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کی قیادت افغانستان میں ہے۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک کے ملنے والے شواہد کے مطابق بڈھ بیر حملے میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق بھی افغانستان ہی سے تھا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے مزید کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت پاکستان پر ہونے والے حملوں میں ملوث نہیں، افغانستان سے پاکستان پر الزام لگانے کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک میں افغانستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہوگی تمام مسائل پر چین، امریکا اور افغانستان سے بات ہوگی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ایک دوسرے کی سرزمین حملے کے لئے استعمال نہ ہونے کا معاہدہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجود ہے۔ کابل میں ہونے والے حملوں کا الزام پاکستان میں موجود کچھ عناصر پر لگایا جارہا ہے۔ ہم ایئر بیس پر حملے کے شواہد افغانستان کو پیش کرینگے۔ ہم نہیں کہتے کہ افغانستان کی حکومت پشاور کے ایئربیس پر حملے میں ملوث ہے۔

مزید :

صفحہ اول -